• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک یو اے ای بزنس کمیونٹی میں اشتراک عمل بڑھانے آیا ہوں، سفیرعرب امارات

اسلام آباد(حنیف خالد) متحدہ عرب امارات کے نئے سفیر حماد عبید الذبیع نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور یو اے ای کے بزنس مینوں کے مابین اشتراک عمل بڑھائیں یہی ان کا مشن ہے کہ دونوںبرادر ممالک کے کاروباری افراد، چیمبر ز آف کامرس کے وفود کے درمیان تواتر سے مثبت روابط قائم کئے جائیںگے یو اے ای پاکستان کے چیمبرز آف کامرس قومی ٹریڈ تنظیموں کے وفود کو ترجیحی بنیاد پر ویزے دے گا اور یو اے ای کی حکومت پاکستانی وفود کے لئے چشم و دل فرش راہ کرے گی پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری بڑھائی جائے گی تجارتی لین دین کو فروغ دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کے معروف سرمایہ کار تنویر الیاس سے ان کےآفس میں ملاقات کے دوران کیا یو اے ای کے سفیر حماد عبیدالذبیع نے وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے سٹیٹ آف دی آرٹ شاپننگ مال اور ریذیڈنشیا کا معائنہ کیا اور کہا کہ وہ اس عزم کے ساتھ پاکستان آئے ہیں کہ پاکستانی تاجروں سرمایہ کاروں کاروباری شخصیات ایک دوسرے ملک میں سرمایہ کاری کریں ۔
تازہ ترین