• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگی مناظر کی عکاسی کرتی نئی ہالی ووڈ ایکشن ڈرامہ فلم12اسٹرونگ کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئیں ۔

ہدایت کارنکولاس فجل سگ کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی امریکا میں نائن الیون کے سانحے کے بعد ہونیوالے واقعات کی منظر کشی کر رہی ہے جس میں امریکی افواج نے افغانستان میں پیش قدمی کی اور دہشت گردوں کو نشانہ بنایا۔

گھوڑوں پر سوار یہ اسپیشل امریکی فوجی غیر متوقع حالات کا سامنا کرتے ہوئے دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اسی مقصد کیلئے خطرناک آپریشنز بھی سر انجام دیتے ہیں۔

مولی اسمتھ اور ٹرینٹ لکنگ برگ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی وڈ کے نامور اداکارکرس ہیمسورتھ اور مائیکل پینا سمیت مائیکل شینن،آسٹن اسٹوویل ،ٹریوینٹی روڈز،روب رِیگل،ولیم فچنراور ایلسا پٹاکی اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہوں گے۔

فلم آئندہ سال 19جنوری کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

 

تازہ ترین