• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حصص بازار میں 100 انڈیکس میں 596 پوائنٹس کی کمی

Pakistan Stock 596 Points Decreased In Hundred Index

ملک بھر مین سیاسی ہلچل کے باعث 100 انڈیکس میں مندی کا رجحان جاری جبکہ سرمایہ کاروں کے 99 ارب نکل گئےاور کاروبار کے اختتام پر آج 596 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس38 ہزار 223 پربند ہوا۔

مارکیٹ نے کاروبار کا آغاز کے دوران قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کا بیان سامنے آیا، جس میں انہوں نے اسمبلیوں کی مدت پورے ہونے پر خدشات کا اظہار کیاتھا۔

اس کے بعد سی ای او ٹاپ لائن سیکیورٹیز محمد سہیل کے مطابق مارکیٹ پر پہلے ہی غیرمستحکم سیاسی صورتحال کا اثر لے رہی تھی اور اوپر سے اسپیکر قومی اسمبلی کے بیان نےشدت اور بڑھادی۔

آج مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 690 سے زائد پوائنٹس کمی کا شکار ہواجبکہ آج 9 کروڑ حصص کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 4 ارب 10 کروڑ روپے رہی تاہم کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 99 ارب روپے کم ہوکر 8204 ارب روپے ہوگئی۔

تازہ ترین