بولی وڈکے سپراسٹار امیتابھ بچن اپنے اسٹائلش ہونے کا کریڈٹ اپنی ماں تیجی بچن کو دیا ہے، کہتے ہیں فیشن اور اسٹائل کی سمجھ اپنی ماںکی جانب سے ملی۔
امیتابھ بچن نے انسٹاگرام پر ماں کے ساتھ ایک فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ماں اور میں، 1950کی دہائی کا آغاز، ماں نے مجھے فیشن اور اسٹائل کی سمجھ دی‘‘۔
فوٹو کے نیچے انہوں نے لکھا ’’ یہ میرا پہلا سوٹ، ٹائی اور دیگر چیزیں ہیں جو الہٰ آباد میں ایک تقریب میں شامل ہونے کے لئے ماں نے مجھے پہننے کے لئے کہا تھا۔
فیشن یا اسٹائل پر ان کے ذریعے دی گئی سمجھ کبھی نہیں بدلی آج بھی مجھ میں برقرار ہے۔