• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل سیکرٹری بلدیات کوثر خان او ایس ڈی ،نرگس شازیہ چودھری اے ڈی سی (فنانس) گوجرانوالہ مقرر

لاہور(خصوصی نمائندہ)حکومت پنجاب نے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔گریڈ 20 میں ترقی پانے والے رجسٹرار کو آپریٹو سوسائٹیز ذوالفقار گھمن کو موجودہ عہدے پر ہی کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری بلدیات کوثر خان کو او ایس ڈی اور اے ڈی سی جی منڈی بہائوالدین نرگس شازیہ چودھری کو تبدیل کر کے اے ڈی سی (فنانس) گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل اوقاف آرگنائزیشن طاہر رضا بخاری کوسروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن میں رپورٹ کرنے کیلئے کہاگیا ہے ۔
تازہ ترین