کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر ) کوئٹہ سے پنجاب جانیوالی دو مسافر بسوں کوسیکورٹی فورسز نے میختر میں روک کر واپس کوئٹہ بھیج دیا۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے پنجاب جانیوالے دو مسافر بسیں جن میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے 60 مرد20 خواتین اور20 بچے سوار تھے جن میں سے کئی مسافروں کے افغان مہاجر کارڈوں کی مدت ختم ہوچکی تھی بسوں میں سوار مسافروں کو سیکورٹی فورسز نے واپس کوئٹہ روانہ کر دیا۔