• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حدیبیہ کیس،ٹبروالی بات کرنے والوں کے منہ بند، شہباز شریف خوش

Todays Print

اسلام آباد(تبصرہ:طارق بٹ)شریف خاندان میں سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف حدیبیہ پیپر ملز کیس سے متعلق نیب کی اپیل عدالت عظمیٰ کی جانب سے رد کیے جانے پرفطری طور پرزیادہ خوش ہیں ، جس کی وجہ مستقبل میں ان کا سیاسی کردار ہے۔عدالت عظمیٰ کی جانب سے نیب کی اپیل مسترد کرنا ان لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے ، جو یہ دعویٰ کرتے تھے کہ اس کیس سے پورے شریف خاندان (ٹبر) کی سیاست ختم ہوجائے گی۔حدیبیہ پیپر ملز کیس جو پچھلے 17برس سے شریف خاندان کی تکلیف کا باعث تھا ، عدالت عظمیٰ نے اسے ہمیشہ کے لیے ختم کردیا ہے۔نیب کی جانب سے کی جانے والی اپیل پر کوئی بھی جج مطمئن نہیں ہوا اور کیس سے متعلق متفقہ فیصلے دیاگیا۔اس کیس کا مقصد شریف خاندان کو نشانہ بنانا تھا ، اس کی منصوبہ بندی پرویز مشرف نے اپنے دور حکومت میں کی تھی۔تین برس قبل لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے کیس ختم کیے جانے کے باوجود شریف خاندان کے سر پر تلوار لٹکتی ہی رہی۔

تازہ ترین