• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علینہ قتل کیس میں ڈرامائی موڑ،والدین نے ملزمہ کو بے قصور قرار دے دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہماری بیٹی علوینہ اور اس کامنگیتر بے قصور ہیں،ہماری بیٹی نے اپنی بہن کو قتل نہیں کیا،ان خیالات کا اظہارملزمہ علوینہ کےوالدین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا جس سے کیس میں اہم اور ڈرامائی صورتحال پیدا ہوگئی ہے،یاد رہے کہ ملیر کے علاقے سعودآباد میں گزشتہ ہفتے مبینہ طور پر بہن کے ہاتھوں بہن کا قتل ہوا تھا،ملزمہ علوینہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے،جمعہ کو بہن کے ہاتھوں قتل ہونے والی علینہ کے والدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹی علوینہ اوراس کا منگیتربے قصور ہیں، ہماری بیٹی نے اپنی بہن کا قتل نہیں کیا، پولیس کی جانب سے تشدد کرکے زبردستی بیان لیا گیا ہے، اس قتل میں عباس اور اس کے بھائی ملوث ہیں،اس سے قبل سگی بہن کے قتل میں ملوث علوینہ نے میڈیا کے سامنے اقبال جرم کرتے ہوئے بتایا تھا کہ علینہ کے دوست احسن نے میری نازیبا وڈیو بنائی تھی، بہن کے پاس ثبوت تھے، میں نے اسے ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کے لیے منت سماجت تک کی لیکن وہ نہیں مانی بلکہ اپنے دوستوں احسن اورعباس کے ساتھ مل کر مجھے ایک سال تک بلیک میل کرتی رہی،دوسری جانب مظہرنے اپنے بیان میں کہا تھا کہ احسن اورعلینہ دونوں مل کرمنگیترعلوینہ کو بلیک میل کررہے تھے،جس پر ہم نے قتل کا فیصلہ کیا۔
تازہ ترین