• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں گیس پریشر کا مسئلہ فی الفور حل کیا جائے، رحیم کاکڑ

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سابق میئر و ناظم ممبر میٹروپولیٹن رحیم کاکڑ، سرور بازئی، سلیم قریشی، نسیم الرحمن، میر منظور سپرپرہ،عمر فاروق کاکڑ، عبدالغفار ننو، محمد اکبر، محمد یوسف نے بیان میں گورنر،وزیر اعلیٰ،جی ایم گیس کمپنی سے مطالبہ کیاہے کہ وہ کوئٹہ شہر کے مسئلہ کو فوری حل کرائیں کیونکہ یہاں ہر سال سردیوں میں گیس پریشر کی کمی کی وجہ سے عوام مشکلات کاشکار ہو جاتے ہیں شہر میں گیس پریشر کی کمی سوالیہ نشان ہے افسوس کامقام ہے کہ گیس کی پیداوار ہمارے صوبے میں ہونے کے باوجود یہاں عوام کے ساتھ زیادتی جاری ہے ۔
تازہ ترین