وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کوئٹہ میں چرچ پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چرچ پر دہشت گرد حملہ بزدلانہ فعل ہے،یہ بہت افسوسناک واقعہ ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم اس مشکل گھڑی میں بلوچستان حکومت اور بلوچ بھائیوں کے ساتھ ہیں۔
وزیراعلیٰ نےسندھ بھرمیں عبادت گاہوں اور مذہبی مقامات کی سیکورٹی سخت کرنے کی بھی ہدایت کی ۔