کراچی (پ ر) ملّتِ جعفریہ کے سرکردہ رہنمائوں نے کوئٹہ میں چرچ پر حملے اور عیسائی برادری کے اراکین کی ہلاکت اور زخمی ہونے پر شدید غم و غصّہ کا اظہار کیا اور قاتلوں کی گرفتاری اور عبادت گاہوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا یہ بات خطیب جامع مسجد نور ایمان مولانا مرزا یوسف حسین ،فیڈرل بی ایریا گلبرگ میں مولانا حسین مسعودی ،ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ مولانا محمد عون نقوی نے مسجد اقصیٰ محمود آباد ،مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے مسجد باب العلم ،مولانا صادق جعفری نے جامع مسجد حیدری اورنگی ٹاؤن مولانا حمید الحسینی نے مرکزی امام بارگاہ حیدر کرار ٹرسٹ اورنگی ٹاؤن نے اپنے خطاب میں کہی۔