• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ فرحت خان نےاستعفیٰ دیدیا

Pakistan Hockey Coach Farhat Khan Resigns After Defeat Australia

پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ فرحت خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا،انہوںنے استعفے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو آگاہ کردیا ہے،ہاکی فیڈریشن نے جرمن کوچ سے رابطے شروع کردیئے ہیں ۔

پاکستان ہاکی ٹیم کی پے در پے شکست ،پہلے ایشیاء کپ میں پانچواں نمبر،پھر آسٹریلیا میں تاریخ کی بدترین شکست کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے عہدے سے استعفیٰ دیا ۔

فرحت خان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہو ئے بتایا کہ نجی مصروفیات کے باعث فیڈریشن کو اپنی عدم دستیابی سے آگاہ کردیا ہے۔

فرحت خان کی کوچنگ میں پاکستان ٹیم نے گیارہ میچز کھیلے ،صرف دو میچز میں کامیابی ملی، سات میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا جبکہ دو میچز ڈرا ہوئے ، ان کی کوچنگ میں پاکستان کو دو بار بھارت سے شکست ہوئی اور آسٹریلیا کے ہاتھوں تاریخ کی بدترین 1۔9گول سے شکست بھی اٹھاناپڑی۔

ذرائع کے مطابق فیڈریشن انہیں عہدے سے برطرف کرنا چاہتی تھی ، فرحت خان نے برطرفی سے پہلے ہی استعفیٰ پیش کردیا۔

دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ٹیم کیلئے نئے کوچ کی تلاش شروع کردی ہے ، اس سلسلے مین جرمنی کے سابق کپتان کرچین بلانگ سے بات چیت جاری ہے ، لیکن فیڈریشن غیر ملکی کوچ کا تقرر تمام اولمپئنز کی مشاورت کے بعد کرے گی۔

تازہ ترین