کوئٹہ ( آن لائن ) کوئٹہ میں چرچ پر خودکش حملے میں جاں بحق ہونیوالے 8؍ افراد کی گورا قبرستان میں تدفین کر دی گئی جبکہ ایک شخص کی لاش تدفین کے لئے گزشتہ شب لاہور بھیجوادی گئی۔ تفصیلات گزشتہ روز زرغون روڈ پر واقع میتھو ڈسٹ چرچ پر خودکش حملے کے دوران چار خواتین سمیت 9 ؍ افراد جاں بحق جبکہ خواتین بچوں سمیت 57؍افراد زخمی ہو ئے تھے جاں بحق ہونیوالے جارج مسیح کی لاش تدفین کے لئے لاہور روانہ کی گئی ہے جو چرچ میں چوکیدار کی ڈیوٹی سرانجام دیتا تھا اور حملے میں دہشت گردی کے واقعہ میں جاں بحق ہونیوالے 8 ؍ افراد جن میں 4؍خواتین بھی شامل ہیں جن کی تدفین گورا قبرستان میں ان کے اہل خانہ اور سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی کر دی گئی۔ اس موقع پر پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ولیم برکت، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی انیتا عر فا ن، سابق صوبائی وزیر جعفرجارج سمیت مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے بشپ پادری اور دیگر رہنمائوں سمیت لو گوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔