لاہور(نمائندہ خصو صی)کوئٹہ میں چرچ پر حملہ اور قتل دہشت گردی کے واقعات پاکستان کو بدنام اور ناکام ریاست بنانے کی سازش کا حصہ ہے ان حالات میں اتحاد واتفاق کی اشد ضرورت ہے دشمن امن کے خلاف مہم چلا کر وطن عزیز کی ترقی کے راستے میں رکاوٹ بننا چاہتا ہے ، یہ باتیں جے یو آئی کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے ملتان،ڈی جی خان ،لیہ اور تونسہ کے دورے سے واپسی پر جماعتی ذمہ داروں اور میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہیں۔