لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور بار ایسوسی ایشن کے وکلاء نے ضلعی عدالتوں کا پورا دن بائیکاٹ کیا اور کیسز کی پیروی کیلئے عدالتوں میں پیش نہ ہوئے ، کوئٹہ دھماکے کے خلاف لاہور بار ایسوسی ایشن کے وکلاء نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا اور عدالتوں میں پیش نہ ہوئے۔وکلاء کے عدالتوں میں پیش نہ ہونے سے 50 ہزار سے زائد کیسز ملتوی کرد یئے گئے۔