• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسدا دپولیو مہم ،راولپنڈی میں8لاکھ 48ہز ار بچوں کو قطرے پلائے جائینگے

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے)ڈپٹی کمشنر را ولپنڈی طلعت محمو د گو ندل نے راولپنڈی میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا۔ پانچ روزہ پولیو مہم 23دسمبر تک جاری رہے گی ۔ اس مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے تقریبا ساڑھے آٹھ لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔طلعت محمود گوندل نے ضلع را ولپنڈی میں 18 دسمبر سے شر وع ہو نے والی انسد اد پو لیو مہم کے انتظا مات پر اطمینان کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا ہے کہ اس پولیو مہم میں مقررہ ہد ف کو باآسانی حاصل کر لیا جا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ پو لیو ایک اجتما عی مسئلہ ہے جس کے خلا ف اقدا مات کسی ایک فرد کا نہیں بلکہ تما م تر سر کا ری محکمو ں اور ان کے ساتھ ساتھ ہر شہر ی کی ذ مہ دا ری بھی ہے۔ ڈ سٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبد الجبا رنے اس مو قع پر انسداد پو لیو مہم کے سلسلے میں بتا یا کہ مہم میں 5سال سے کم عمر کے 8لاکھ48ہز ار843بچو ں کو پو لیو سے بچا ئو کے حفا ظتی قطر ے پلوانے کا ہد ف مقر ر کیا گیا ہے۔
تازہ ترین