کوئٹہ میں چرچ پر ہونے والی دہشت گردی کے واقعہ کی تحقیقا ت کیلئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ا سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی گئی جبکہ ملزمان سے متعلق اطلا ع دہندہ کیلئے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی کوئٹہ کے مطابق زرغون روڈ پر واقع میتھو ڈسٹ چرچ میں دہشت گردی کی تحقیقات کےلئے ا سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
انوسٹی گیشن ٹیم ایس ایس پی انوسٹی گیشن جواد طارق کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے ٹیم میں سی ٹی ڈی،اسپیشل برانچ،سی آئی اےاورکرائم برانچ کےنما ئند ےشامل ہوںگے جو واقعہ کی تحقیقات کریںگے۔
انہوں نے بتایاکہ محکمہ داخلہ کوجےآئی ٹی کی تشکیل کےلئے مراسلہ بھجو ا دیاگیا ہے جبکہ چرچ دہشت گردی سےمتعلق معلومات دینے والے کے لئے50لاکھ روپےکااعلان کیا گیا ہے ۔