• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ہاکی چیمپئن شپ،پنجاب نے فاٹا کو 2-9 سے روند ڈالا

سکھر (بیورو رپورٹ) قومی ہاکی چیمپئن شپ کے پانچویں روز پاکستان کسٹم، فوجی فرٹیلائیزرکمپنی، زرعی ترقیاتی بینک، پنجاب اور کے پی کے کی ٹیموں نے کامیابیاں حاصل کیں۔ ٹورنامنٹ آرگنائزر محمد رمضان جمالی کے مطابقپاکستان کسٹم نے سرکاری ٹی وی کو 3-0 سے ہرادیا۔ وقاص احمد ، محمد شعیب اور اسد نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔فوجی فرٹیلائیزر کمپنی نے پورٹ قاسم کی ٹیم کو 5-3 سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے اسفند یار نے 2، وسیم اکرم، اویس رحمان ، الیاس نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔ جبکہ پورٹ قاسم کی جانب سے حارث ، شکیل عباسی اور بلال نے گول کیے ۔ زرعی ترقیاتی بینک نے پاکستان ریلوے کو 4-3 سے شکست دی۔ زرعی ترقیاتی بینک کی جانب سے شاہزیب خان اور حماد انجم نے دو، دو گول اسکور کئے۔ ریلوے کی جانب سے محسن جاوید ، ظہیر حسین، محمد شہریار نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔ پنجاب کی ٹیم نے فاٹا کو 9-2 سے ہرادیا۔ پنجاب کی جانب سے احمر علی ، جہانگیر علی، مزمل حسین نے دو، دو جبکہ محمد احسن، فیضان حیدر، عاقل سلیم نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔ فاٹا کی جانب سے سجاد احمد نے دو گول اسکور کئے۔ خیبرپختونخواہ کی ٹیم نے بلوچستان کی ٹیم کو 6-0 سے شکست دی، عدیل زمان، زیاد نے دو،دو جبکہ جواد اور نوید نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔
تازہ ترین