ملتان(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کی رہنما و میونسپل کارپوریشن ملتان میں وویمن افیئرز کمیٹی کی چیئرپرسن ثروت خان نے سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی ن لیگ میں واپسی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مریم نواز اور میاں محمد نواز شریف کو ملتان کی خواتین کے ہمراہ خوش آمدید کہیں گے،مخدوم جاوید ہاشمی پارٹی کا سرمایہ ہیں ان کی موجودگی میں مسلم لیگ ن مزید مضبوط اور فعال ہو گی،وویمن آفیئرز کمیٹی خواتین کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے اور جلد ہی خواتین ممبران کے لئے خصوصی فنڈز حاصل کئے جائیں گے اس سلسلے میں کمیٹی کے ارکان جلد میئر ملتان سے بھی ملاقات کریں گے ۔