• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن دھرنے چھوڑے، ملکی ترقی کیلئے تعاون کرے، احسن اقبال

اسلام کوٹ(ایجنسیاں) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ تھر کول کو سی پیک کا حصہ بنادیا گیا ہے ،تھر توانائی کا دارالخلافہ ہو گا ،2019ءمیں یہاں سے بجلی کی پیدا وار شروع ہو جائے گی، تھر سرمایہ کاری کاسب سے بڑا مرکز بننے جارہا ہے‘اپوزیشن دھرنا سیاست چھوڑکر ملکی تعمیروترقی کیلئے تعاون کرے‘معیشت کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے‘ پسماندہ تھر معاشی انقلاب کی طرف بڑھ رہا ہے‘ملک کا مستقبل جمہوری نظام سے جڑا ہے، سیاسی استحکام کے بغیر اقتصادی ترقی نہیں ہوسکتی ‘، قومیں انتشار اور کھینچا تانی سے نہیں اتفاق، تعاون اور یکجہتی سے ترقی کرتی ہیں‘ کامیابیوں کےلئے تعاون کی سیاست کرنی چاہیے، ہم نے90ءکے کلچرسے جان چھڑائی ہے‘پاکستان نے اصولی بنیاد پر فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا، سفارتی سطح پر تنہا ئی سپرپاور کےلئے لمحہ فکریہ ہے ۔ان خیالات کا اظہاراحسن اقبال نے اسلام کوٹ تھر میں اینگرو بلاک ٹو اور دیگر پروجیکٹس کے معائنہ کے موقع پر تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا۔ان کا کہناتھاکہ اگر کھنچا تانی نہ کی جائے اور دھرنا سیاست سے گریز کیا جائے تو ملک معاشی میدان میں جلد ترقی کرسکتا ہے ،ہمارا معاشی مقابلہ اس خطے کے ممالک سے ہے پاکستان میں معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام بھی لازمی ہے ،دھرنا سیاست سے ملک کو نقصان پہنچا ‘ہر جمہوری حکومت کو مدت پوری کرنے کا موقع ملنا چاہئے ‘ پاکستان کا مستقبل سیاسی استحکام سے جڑا ہوا ہے۔ انتخابات میں صرف چھ ماہ رہ گئے ہیں، مگر ایسی افراتفری کیوں ہے؟اپوزیشن ٹانگیں کھینچنے کے بجائے تعاون کی سیاست کرے۔
تازہ ترین