• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ہاکی، دفاعی چیمپئن پی آئی اے کی مسلسل دوسری شکست

سکھر (بیورو رپورٹ) 64 ویں قومی ہاکی چیمپئن شپ فائنل راؤنڈ میں داخل ہوگئی۔ د فاعی چیمپئن پی آئی اے کو مسلسل دوسری مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان نیوی کے بعد پاکستان واپڈا نے بھی ہراکرمشکلات میں مبتلا کردیا۔ پیر کو پاکستان واپڈا نے پی آئی اے کو 3-1 سے شکست دی۔ واپڈا کی جانب سے کپتان عمر بھٹو ، اسد بشیر، اعجاز احمد نے ایک، ایک گول کیا جبکہ پی آئی اے کی جانب سے واحد گول احسان اللہ نے کیا۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے کے پی کے کو 10-0 سے ہرادیا۔مبشر 3 گول اسکور کئے جبکہ نوید عالم، عدیل نے 2،2، رانا سہیل، محمد توفیق اور علی شان نے ایک، ایک گول بنایا۔ چیمپئن شپ سنسنی خیز ہوگئی ہے کیونکہ مسلسل دو ناکامیوں کے بعدپی آئی اے کی پوزیشن اپنے پول میں غیر مستحکم ہوگئی ہے اور سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لئے دفاعی چیمپئن کو مشکلات کا سامنا ہے۔ چیمپئن شپ میں نیشنل بینک، پاکستان واپڈا، پاکستان نیوی کی ٹیمیں بہترین کھیل کا مظاہرہ کررہی ہیں اور پاکستان نیوی اگر سیمی فائنل میں پہنچتی ہے تو اس کے لئے یہ پہلا موقع ہوگا۔
تازہ ترین