ملتان( سٹاف رپورٹر) ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو اور چور لاکھوں روپے کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر لے گئے تفصیل کے مطابق گلزار پور بوٹے والا کے رہائشی محمد اکرم نے مخدوم رشید پولیس کو درخواست دی کہ7مسلح افراد اس کے گھر میں داخل ہو گئے اور اسلحہ کے زور پر 3 لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کے زیورات اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے،تھانہ قطب پور کے علاقے سے شیخ عمران کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی ،تھانہ زکریا کے علاقے سے سہیل کا موبائل فون چوری ہوگیا, سہیل نے پولیس کو آگاہ کیا کہ وہ وزیر ٹاؤن میں واقع مسجد میں جمعہ نماز پڑھنے گیا جہاں پر نامعلوم جیب تراش اس کی جیب سے 44 ہزار روپےاور 2موبائل فون لے کر فرار ہو گئے، شجاع آباد روڈ پر بستی بوہر کے علاقے میں نامعلوم مسلح ملزمان نے امام دین سے نقدی چھین لی جبکہ مزاحمت پر فائرنگ کر کےامام دین زخمی کردیا جس کو نشتر منتقل کر دیا گیا ہے پولیس ناکہ بندی کے باوجود ملزمان کا سراغ نہیں لگا سکی۔