• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوڈشیڈنگ و بلنگ معلومات کے لئے’’ روشن پاکستان‘‘ ایپ متعارف

Introduce The Bright Pakistan App For Loadshedding And Billing Information

وزارت توانائی نے روشن پاکستان کے نام سے موبائیل ایپ لانچ کردی ہے، ڈھائی کروڑ صارفین تک ایپ کی مدد سے صحیح معلومات کا حصول ممکن ہوسکے گا۔

ایپ کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر بجلی اویس لغاری نے کہا کہ اس ایپ کی مدد سے لوڈشیڈنگ، بلنگ، فیڈر ریکارڈ اور ڈپلیکیٹ بل حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ وزارت بجلی نے صحیح معلومات کی رسائی کا نظام قائم کیا ہے،اس سے قبل ایسا کوئی نظام رائج نہیں تھا،غلط معلومات کی بنیاد پر تبصرے ہوتے ہیں،نئے نظام کے تحت سب کو صحیح معلومات تک رسائی ممکن ہو سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایپ کی مدد سےلوڈشیڈنگ، بلنگ، فیڈر ریکارڈاور ڈپلیکیٹ بل بھی ایپ کی مدد سے رسائی ہوگی ،کنکشن اور زیر التوا درخواستوں کی معلومات بھی ایپ کے ذریعے حاصل ہوسکیں گے۔

وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ فیڈر وائز لوڈشیڈنگ کر رہے ہیں، ایک نئی ایپ لانچ کرنے جا رہے ہیں، کسی بھی وقت 24 گھنٹے کا ریکارڈ دیکھا جا سکتا ہے ، بل کی معلومات بھی اس بل کےذریعے حاصل ہو سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ نئی ایپ کا نام روشن پاکستان ہے۔ یہ ایپ وزارت کی روزمرہ کی کارکردگی کو پیش کر سکے گی۔

وزیر بجلی نے مزید کہا کہ ریکوری اب بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ موجودہ حکومت نے 30 جون 2018 تک سسٹم میں 11 ہزار میگا واٹ بجلی شامل کی۔

تازہ ترین