• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ میں زخمی ہونیوالے امریکی فوجیوں کی تصدیق شدہ تعداد سامنے آ گئی

ایران جنگ میں زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں کی تصدیق شدہ تعداد سامنے آ گئی۔

امریکی سینٹ کام کے مطابق ایران جنگ میں 200 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 200 میں سے10 امریکی فوجی شدید زخمی ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ امریکی فوجی 7 ممالک میں زخمی ہوئے جبکہ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے جنگ شروع کرنے کے بعد ایران کی جانب سے امریکی فوجی اڈوں پر حملے کے بعد سے 13 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران نے اسرائیلی و امریکی اہداف پر حملوں کی 57 ویں لہر شروع کرنےکا اعلان کر دیا ہے۔

ایران نے ان حملوں کو رمضان میں والدہ کی گود میں شہید ہونے والے شیر خوار بچے مجتبیٰ کے نام سے منسوب کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید