• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ہاکی،فوجی فرٹیلائزر نے پنجاب کو 8-1سے روند دیا

سکھر (بیورو رپورٹ) قومی ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل راؤنڈ مقابلے جاری ہیں۔ منگل کو فوجی فرٹیلائیزر کمپنی نے پنجاب کو 8-1 سے شکست دے دی، فوجی فرٹیلائیزر کمپنی کی جانب سے اویس رحمان نے 3، الیاس، افراز خان، فیضان علوی، تیمور ملک، اسفند یار نے ایک، ایک گول کیا۔ پنجاب کی جانب سے واحد گول جہانگیر نے کیا۔ دوسرے میچ میں سوئی نادرن گیس کمپنی نے کسٹم کو 4-2 سے شکست دے دی۔ سوئی نادرن گیس کمپنی کی جانب سے زبیر، غلام عباس ، ایوب علی اور سمیع اللہ جبکہ کسٹم کیلئے فرحان، عدنان بابر نے ایک ، ایک گول اسکور کیا۔ تیسرا میچ پاکستان نیوی اور پاکستان واپڈا کے درمیان کھیلا گیا جوکہ انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-1 گول سے برابر رہا۔ پاکستان نیوی کی جانب سے علی شیر نے جبکہ واپڈا کی جانب سے خضر اختر نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔ چیمپئن شپ کے فائنل راؤنڈ میں پہنچنے والی دس ٹیمیں جن میں خاص طور پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، نیشنل بینک آف پاکستان، سوئی نادرن گیس کمپنی، فوجی فرٹیلائیزر، کسٹم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ فائنل راؤنڈ کے مقابلوں میں صبح سے رات گئے تک شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود رہتی ہے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم اور کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔
تازہ ترین