• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت عظمیٰ کا صوابی قتل کیس کے ملزم کو ضمانت پررہا کرنے کے احکامات

پشاور(نیوزرپورٹر)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس دوست محمدخان اور جسٹس فائزعیسیٰ پرمشتمل بنچ نے مشہور زمانہ صوابی قتل کیس کے ملزم کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے صاحبزادہ اسداللہ ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی ‘ استغاثہ کے مطابق ملزم جہانزیب ساکن صوابی پرالزام ہے کہ اس نے تھانہ صوابی کی حدود میں 10اپریل2017ء کو فائرنگ کرکے زبیر کوقتل کردیاتھافریقین میں سابق دشمنی بتائی جاتی ہے عدالت عالیہ سے درخواست ضمانت خارج ہونے پر ملزم نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی اس موقع پر عدالت کوبتایاگیاکہ مقتول کے چچاکو موقع کاگواہ ظاہرکیاگیاہے تاہم ایف آئی آر میں اس کاکوئی ذکرنہیں اورمقدمے میں تین افراد کو نامزد کیاگیاہے جبکہ جائے وقوعہ سے نو خول برآمد ہوئے ہیں اس بناء کیس کی مزید تفتیش درکار ہے لہذادرخواست گذار کوضمانت پررہا کیاجائے عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر درخواست منظور کرلی ۔
تازہ ترین