• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسنی ائیرپورٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں دوافرادجاں بحق

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)مکران کوسٹل ہائی وے پر دوگاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں2افراد جاں بحق ہوگئے ۔کوسٹ گارڈکے مطابق گزشتہ روز مکران کوسٹل ہائی وے پر پسنی ائیرپورٹ کے قریب دو مزدا گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 2افراد راشد اور صابر جھلس کر جاں بحق ہوگئے ۔ جاں بحق ہونیوالے افراد منی آئل ٹینکر کے ڈرائیور اور کلینرتھے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاجائیگا۔
تازہ ترین