• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی شہرانڈیاناپولس میں آٹوشو کاآغاز

امریکی شہر انڈیاناپولس میں104ویں سالانہ آٹو شو2017کاباقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔

مقامی کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والے اس آٹو شومیں امریکا سمیت مختلف ممالک سے کئی گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیاں شرکت کررہی ہیں اور اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے ماڈلزبھی نمائش کے لیے پیش کی۔

رواں سال اس موٹرشو میں گاڑی ساز کمپنیوں کی جانب سے 400سے زائد گاڑیاں ،ٹرک اور دیگر ہیوی وہیکلزنمائش کیلئے پیش کیے گئے۔

یہ آٹو شو7روز تک جاری رہنے کے بعد1جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔

 

تازہ ترین