قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے خواجہ سعد رفیق کا بیان دیکھا، اُس میں انہیں ایسا کچھ نظر نہیں آیا جس پر اتنا بڑا ردعمل آئے۔آئی ایس پی آر کا اتنا جلدی بیان نہیں آناچاہیے تھا۔
لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ چاہتےہیں جمہوریت چلےاوروقت پرالیکشن ہوں۔
ایک سوال کے جواب میں پی پی رہنما نے کہا کہ قوم آج دیکھ رہی ہے کہ یہ لوگ سعودی عرب کیوں گئے ہیں۔ہمیں اپنے فیصلے خود کرنا چاہئیں، دوسروں کے دروازے پردستک نہیں دینی چاہیے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ن لیگ کے این آر او اور گزشتہ این آر او میں بڑا فرق ہے، اس این آر او میں لاڈلوں کا مسئلہ نظر آرہا ہے۔ دونوں لاڈلے ہیں کھیلنے کو چاند مانگتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں انتقام اور دشمنی نہیں ہونی چاہیے۔ گزشتہ این آر او کے نتیجے میں نوازشریف واپس آئے، پرویز مشرف نے وردی اتاری۔