حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ق) حیدرآباد ڈویژن کے صدر ناصر بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور نااہل وزیر اعظم نواز شریف کو عدلیہ کے ہاتھوں سزا پانے کے بعد خیال آیا ہے کہ مشرف کو کٹہرے میں بھی لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی باتیں کرکے نواز شریف اور ان کی صاحبزادی ملک کے بائیس کروڑ عوام کو بے وقوف نہیں بناسکتے۔ انہوں نے کہا کہ جب مشرف ملک سے باہر گئے تو وہ خود وزیر اعظم تھے، مشرف کو اس وقت قید کرکے سلاخوں کے پیچھے کیوں نہیں بند کیا گیا۔ انہوں نے نواز شریف کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ 1992 میں انہوں نے سول عدالتوں کے ہوتے ہوئے فوجی عدالتیں قائم کیں اور ایک بے گناہ نوجوان اس پاداش میں پھانسی پر بھی لٹک گیا تھا۔