• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کا مستعفی ہونیکا فیصلہ

Mir Sarfraz Bugti Decides To Resign

صوبائی وزیرداخلہ میرسرفرازبگٹی نےبھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا جبکہ صوبائی وزیر ماہی گیری میر سرفراز چاکر ڈومکی مستعفی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر ماہی گیری بلوچستان میر سرفراز چاکر ڈومکی اور صوبائی وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی نے اپنی اپنی وزارتوں سے مستعفی ہونےکا فیصلہ کیا تھا۔

میر سرفراز ڈومکی نے مستعفی ہونے کےبعد اپنا استعفی وزیر اعلی کو بجھوا دیا ہے جبکہ صوبائی وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی اپنا استعفی آئندہ 48گھنٹوں میں وزیراعلی کو ارسال کردیں گے۔

میر سرفراز بگٹی کے  قریبی ذرائع نے ابھی فوری طور پر مستعفی ہونے کی وجوہات تو نہیں بتائیں تاہم ان کا یہ کہناتھاکہ چند ناگزیر وجوہات کی بناء پر ایسا کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلی نےصورتحال کے باعث اتحادی جماعتوں ن لیگ، نیشنل پارٹی اور پشتونخواہ میپ کے پارلیمانی رہنمائوں کااجلاس طلب کرلیا ہے۔

اسی طرح وزیراعلی کےخلاف آج صبح اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرانے والے14 اراکین کابھی اجلاس طلب کیا گیا ہے ۔

تازہ ترین