• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرد موسم میں ساحل پر ننھے جاپانیوں کی کراٹے پریکٹس

چھوٹا بچہ جان کے نہ کوئی آنکھ دِکھانا رے، سرد موسم میں ساحل پر کھڑے ننھے جاپانی بچوں نے کراٹے پریکٹس کی۔

معصوم اور شرارتی بچے تو سب کو اچھے لگتے لیکن یہ ننھے جاپانی بچے تو کچھ الگ ہی انداز کے ہیں۔

بروس لی اور جیکی چن سے متاثرہ یہ بچے کراٹوں میں ایسی مہارت رکھتے ہیں کہ بڑے بڑے اس کے سامنے پانی بھرتے نظر آتے ہیں۔

چند ہی سال کی یہ بچے سرد موسم کی پرواہ کیے بغیر ساحل پر ننگے پاؤں کھڑے ہو کر کراٹے پریکٹس کرتے دکھائی دے رہے ہیں اور ایسے وار کر رہے ہیں کہ سامنے موجو د ہر چیز کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیں۔

پریکٹس کے دوران کراٹوں کے داؤ پیچ کا حیرت انگیز مظاہرہ پیش کرتے ان بچوں کی یہ دلچسپ ویڈیو انٹر نیٹ پربھی کافی پسند کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین