• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانٹے امریکا کے ہی بکھیرے ہوئے ہیں، ہماری عزت نفس پر حملے کا حق نہیں، احسن اقبال

اسلام آباد (آئی این پی،جنگ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ امریکا کےبکھیرے ہوئے کانٹے پاکستان سمیٹ رہا ہے،خطے کودہشت گردوں سے بچانے کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں ،امریکی صدر کا بیان دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں سے مذاق اڑانے کے مترادف ہے ، امریکا طعنے دینے کے بجائےہمارے کردار کی تعریف کرے، ہمیں شاباش نہیں دی جاسکتی تو کسی کو ہمیں جھوٹا قرار دینے کا بھی حق نہیں،افغانستان سےروس کے انخلا کے بعد امریکا ہاتھ جھاڑ کر روانہ ہوگیا، افغانستان میں ہتھیاروں کے انبارچھوڑے، اس کا ساتھ دے کر ہمیں دہشت گردی اور منشیات اور دیگر مسائل ملے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جتنی قربانیاں پاکستان نے دیں اتنی کسی اور ملک نے نہیں دیں، پولیس پاکستان کی ترقی میں اہم فریضہ انجام دے رہی ہے‘ ہم بری کارکردگی پر سرزنش کے ساتھ اچھی کارکردگی پر انعامات بھی دیتے ہیں‘ امن اور ترقی کا ایک دوسرے کے ساتھ براہ راست واسطہ ہے‘ پولیس کو یقینی بنانا ہے کہ آئندہ کوئی پاکستان کی اندرونی سلامتی سے نہ کھیل سکے۔ بدھ کو احسن اقبال نے پولیس لائنز میں انسداد فساد پولیس فورس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے خطے کودہشت گردوں سے بچانے کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں، امریکا پاکستان کوطعنے دینے کے بجائے اس کے کردار کی تعریف کرے۔
تازہ ترین