• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنزہ سمیت بالائی علاقوں میں برف باری ،زمینی رابطہ منقطع

Snowfall In Upper Areas Including Hunza

وادی ہنزہ سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں 24 گھنٹے سے زائد کا دوانیہ گزنے کے باوجود برفباری کا سلسلہ جاری ہے ،ایک فٹ سے زائد برف پڑنے کی وجہ سے مختلف علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے ۔

ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت روز بروز بڑھ رہی ہے ،ہنزہ ،نگر کے پہاڑ ،درخت ،راستے برف سے ڈھک گئے ہیں ۔

آزاد کشمیر میں بھی وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے ، اسکردو کا درجہ حرات منفی 8ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ۔

استور میں ہونے والی رم چھم نے موسم کو سردکردیا،چترال،دیربالا کےمیدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں بھی وقفے وقفے آسمان سے برف کی موتیاں گررہی ہیں،نیلم آزادکشمیراورمظفرآباد میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وففے وقفے سے جاری ہے۔

ادھر بلوچستان میں سردی کا زور نہ ٹوٹ سکا ،کوئٹہ اور قلات میں درجہ حرارت منفی7 رکارڈکیا گیا جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج ہے،حدنگاہ کم ہونےسے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے ، سندھ اور جنوبی پنجاب کے شہریوں میں سردی کی شدت کم اور زیادہ ہورہی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ، راولپنڈی ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

تازہ ترین