• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی

فوٹو: پاکستان والی بال فیڈریشن
فوٹو: پاکستان والی بال فیڈریشن

تھائی لینڈ میں جاری ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔

پاکستان والی بال ٹیم نے اپنے گروپ مرحلے کے آخری میچ میں چائنیز تائپے کو تین۔صفر سے شکست دے دی۔

پاکستان اور چائنیز تائپے کے درمیان مقابلہ ایک گھنٹہ 17 منٹ جاری رہا اور پاکستان کی کامیابی کا اسکور 26۔24، 25۔24 اور 25۔16 رہا۔

پاکستان کی جانب سے فیضان اللہ، طلحہ مہر اور محمد جنید نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان نے ابتدائی گروپ مرحلے کے تینوں میچز کوئی سیٹ ڈراپ کیے بغیر جیتے۔

واضح رہے کہ پول ڈی سے پاکستان اور کوریا نے اگلے مرحلے ’’کراس اوور‘‘ راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کیا۔

اب کراس اوور راؤنڈ میں پاکستان پول بی کی دو ٹاپ ٹیموں سے مقابلہ کرے گا۔ ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ تھائی لینڈ کے شہر ناکون پاتھوم میں جاری ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید