• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: معمر افراد کے نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے 9 افراد ہلاک، 30 زخمی

تصویر بشکریہ سی این این۔
تصویر بشکریہ سی این این۔

امریکی ریاست میساچیوسٹس میں معمر افراد کے نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے 9 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے، ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ریاستی دارالحکومت بوسٹن سے امریکی حکام کے مطابق فال ریور کے نرسنگ ہوم میں آگ لگنے کا واقعہ گذشتہ رات پیش آیا، آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران 5 فائر فائٹرز بھی زخمی ہوئے۔

حکام کے مطابق آگ لگنے کے بعد متعدد افراد کو کھڑکیوں سے کودنے کی کوشش کے دوران بچایا گیا، آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید