پنکی بی بی کے نام سے جانی جانے والی بشریٰ مانیکا کے بیٹے محمد موسیٰ مانیکا نے اپنی والدہ کی شادی سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔
دوسری جانب دی نیوز کے صحافی عمر چیمہ نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کی پنکی بی بی سے شادی کی خبر پر قائم ہیں ۔
جیو نیوز کے پروگرام لیکن میں بات چیت کرتے ہوئے بشریٰ مانیکا کے بیٹے محمد موسیٰ مانیکا نے کہا کہ ان کی والدہ کی شادی نہیں ہوئی، تاہم انھوں نے تصدیق کی کہ ان کے والد اور والدہ کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے۔