• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ، ایئرپوٹ پر سواری ڈراپ کرنے کی فیس میں اضافہ

برطانیہ کے معروف ترین ایئر پورٹس کے ٹرمینلز کے قریب مسافر کو چھوڑنے والے بھاری ادائیگی کے لیے تیار ہو جائیں ‘ 20 میں سے 11مصروف ترین ایئر پورٹس پر چند منٹ کیلئے بھی گاڑی پارک کرنے پر تقریباً 7 پاﺅنڈ تک فیس وصولی کی جا رہی ہے۔

گیٹوک‘ برسٹل، لیڈز بریڈ فورڈ اور ساؤتھ ہیمپٹن کی فیس مہنگے ترین ایئر پورٹس میں سرفہرست ہے ‘ اسکے برعکس یورپی یونین کے 10مصروف ترین ہوائی اڈوں میں سے 9 پر ڈراپ آف فیس وصول نہیں کی جا رہی۔

 لندن ہیتھرو، ایڈنبرا، برمنگھم اور لیورپول ایئرپورٹ حکام نے 10سے بیس منٹ کی پارکنگ کیلئے اپنی قیمت میں ایک سے 6 پاﺅنڈ تک اضافہ کیا ہے۔

آر اے سی نے دوران تحقیق پایا کہ کارڈف ہوائی اڈے نے پہلی بار دس منٹ کیلئے 3 پاﺅنڈ کی فیس متعارف کرائی، لندن لوٹن اور مانچسٹر ہوائی اڈے لاگت فی منٹ کی بنیاد پر سب سے مہنگے ہیں جہاں ڈرائیورز پانچ منٹ کے لیے رکنے کے لیے بھی5 پاﺅنڈ کی ادائیگی کرنے پر مجبور ہیں۔

 آر اے سی کے سینئر پالیسی آفیسر راڈ ڈینس نے کہا ہے کہ ہوائی اڈوں پر ایسی فیسیں بہت زیادہ ہیں‘ فرینکفرٹ اور پیرس چارلس ڈی گال سمیت دیگر مراکز پر ایسی کوئی وصولی نہیں کی جاتی۔

دوسری طر ف چیف ایگزیکٹیو یوکے ایئر پورٹ کیرن ڈی کہا ہے کہ جہاں فیس وصول کی جاتی ہے وہاں مقامی کیمونٹیز کیلئے بھیڑ ‘ شور‘ کاربن کے اخراج‘ فضائی آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید