• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سماجی رابطے کی ایپلی کیشن کے لوگو کے استعمال سے دھوکہ دہی کا انکشاف

اسلام آباد ( ساجد چوہدری) سماجی رابطےکی ایپلی کیشن کے آفیشل لوگو کا استعمال کرکے دھوکہ دہی کا انکشاف ہوا ہے ، پی ٹی اے نے جعلی واٹس ایپ پیغامات پر وارننگ جاری کر دی۔

 پی ٹی اے کے مطابق  اس ایپلی کیشن کے جعلی  اکاؤنٹس سے عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے، دھوکہ دہی پر مبنی پیغامات مشتبہ لنکس پر مشتمل ہوتے ہیں، صارفین کو پالیسی خلاف اکاؤنٹ بند ہونے کا کہا جاتا ہے۔

  پی ٹی اے کے مطابق  صارفین کو سیکورٹی تصدیق کیلئے جعلی لنکس پر کلک کرنے کا کہا جاتا ہے، مشکوک پیغامات مقامی اور بین الاقوامی نمبروں سے بھیجے جا رہے ہیں۔

 پی ٹی اے کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے اس نوعیت کے پیغامات نہیں بھیجے جاتے، صارفین مشکوک لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں۔

 پی ٹی اے نے کہا ہے کہ مشتبہ پیغامات سے ڈیٹا چوری اور اکاؤنٹ ہیکنگ کا خطرہ ہے، پی ٹی اے نے عوام کو مشکوک نمبروں کو فوراً بلاک کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

اہم خبریں سے مزید