• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوات: استاد کے مبینہ تشدد سے 14 سال کا طالبعلم جاں بحق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں استاد کے مبینہ تشدد سے 14 سال کا طالبعلم جاں بحق ہو گیا۔

استاد کے تشدد کے بعد فرحان کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے مدرسے کے 2 اساتذہ کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق تفتیش جاری ہے اور ذمے داران کو قانون کے مطابق سزا دلوانے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید