ملتان(نمائندہ جنگ)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے پیپلزپارٹی کے رہنماکوتشددکا نشانہ بنانے اورسامان چھیننے پرسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اوران کے 3 بیٹوں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر ایس ایچ اوتھا نہ کینٹ سے 12 جنوری کوجواب پیش کرنے کاحکم دیدیا۔فاضل عدالت میں نیوملتان کے رہائشی فاروق احمد بھٹی نے درخواست دائرکی تھی کہ وہ ایڈورٹائزنگ کا کار و با رکرتاہے اورپیپلزپارٹی کاکارکن ہے ۔ بلاول بھٹو کی آمدپر پینافلیکس ہائیکورٹ چوک پر لگایاہواتھا، 14 دسمبرکو ہائیکو ر ٹ چوک پہنچا تو علی موسی ٰگیلانی ،علی حیدرگیلانی اورعلی قاسم گیلانی اور 10سے 12 مسلح نامعلوم افراد آگئے اور تشدد کانشانہ بنایا،اوراسلحہ کے زورپر اغواکرکے لے جانے لگے جبکہ اس کے ساتھی ثقلین رضا کوبھی تشددکانشانہ بنایا ۔ درخواست گزارکے مطابق یوسف رضا گیلانی اوران کے بیٹوں نے اس کے بورڈ پراپناپینافلیکس لگادیا،اب مذکورہ افراداس کے اہلخانہ کوبھی پریشان کیاجا رہا ہے، جبکہ اس کامقدمہ بھی درج نہیں کیاجارہاہے ۔