• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتشار پھیلانے والی قوتوں کو عوام کبھی معاف نہیں کرینگے، مریم اورنگزیب

Todays Print

اسلام آباد(نمائندہ جنگ؍اے پی پی) وزیرمملکت برائے اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ انتشار پھیلانے والی قوتوں کوعوام کبھی معاف نہیں کریں گے، وہ کونسی طاقتیں، مافیا اورگاڈ فادر ہیں جو ان کو خاص مواقع پر کینیڈا سے بلاتے ہیں، سب جانتے ہیں وہ کس کےاشارے پر ایک رات میں کینیڈاسے پاکستان آتے ہیں، ان کے کیسز عدالتوں میں ہیں، عدالتوں کو از خود نوٹس لینا چاہیے ،اس طرح کی روایات کو ختم ہونا چاہیے۔منگل کو یہاں احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ تمام تر افواہوں کے باوجود پاکستان میں وقت پر سینیٹ الیکشن اور عام انتخابات ہوں گے، ملک میں جمہوریت اسی طرح مستحکم رہے گی، یہ چاہے کچھ کر لیں انتشار پھیلانے والی قوتوں کو عوام کبھی معاف نہیں کریں گے۔

تازہ ترین