• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چکوال ضمنی انتخاب، پی ٹی آئی کو شکست، ن لیگ نےبھاری اکثریت سے نشست دوبارہ جیت لی

Todays Print

چکوال (جنگ نیوز) پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 20 چکوال پر ضمنی انتخاب مسلم لیگ ن نے بھاری اکثریت سے دوبارہ جیت لیا اور تحریک انصاف کو شکست دیدی۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق حکمراں جماعت (ن) لیگ کے امیدوار چوہدری حیدر سلطان برتری لے گئے۔ تمام 227 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری حیدر سلطان 75ہزار 655ووٹ کیساتھ سب سے آگے رہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار طارق افضل 45ہزار 702ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ مسلم لیگ ن کو تحریک انصاف پر 29953کی برتری حاصل رہی۔ تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار ناصر عباس 11456 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔ قبل ازیں 2013 کے عام انتخابات میں (ن) لیگ کے امیدوار چوہدری لیاقت علی خان نے 62 ہزار 88 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ پی ٹی آئی کے چوہدری علی ناصر خان بھٹی 32 ہزار 827 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر تھے اور آزاد امیدوار چوہدری اعجاز حسین فرحت نے 35 ہزار 570 ووٹ لیے تھے۔ 30 اکتوبر 2017 کو چوہدری لیاقت علی خان کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی نشست پر مسلم لیگ (ن) نے ان کے 32 سالہ صاحبزادے چوہدری حیدر سلطان کو پارٹی ٹکٹ دیا۔ 2013 میں مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے حاصل کردہ ووٹوں کا فرق 29 ہزار 261 تھا۔

تازہ ترین