کراچی (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ جی پی او چوک کے قریب دھماکے کے تناظر میں آئی جی سندھ نے سیکورٹی کے مجموعی امور فول پروف بنانے کی ہدایت کی ہے، ترجمان سندھ پولیس کے مطابق پولیس رینج ، ڈسٹرکٹ اور زونز کی سطح پر سیکورٹی کے تمام تر اقدامات مز ید سخت کئے جائیں تمام اضلاع میں رینڈم اسنیپ چیکنگ، پولیس گشت اور دیگر سیکورٹی امور کو مربوط اور موُثر بنایا جائے ،جرائم کے خلاف انٹیلی جینس بیسڈ کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے اورتمام اہم مقامات سرکاری دفاتر ،عمارتوں، حساس تنصیبات ، پبلک مقامات وغیرہ سمیت صوبے کے تمام چرچز اور اقلیتی برادری کے دیگر مذہبی مقامات پر حفاظتی اقدامات کو ہر سطح پر ٹھوس اور غیر معمولی بنایا جائے ۔