• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین مشکوک ملزمان سےتفتیش شروع کردی، آر پی او قصور

لاہور (نمائندہ جنگ) آر پی او قصور ڈی آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ زیادتی کے بعد بچی کے قتل کے سلسلہ میں مشکوک تین افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے اصل ملزموں کو پکڑنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ ملزم کی بڑی تصاویر بنوا کر علاقہ میں لگائی جا رہی ہیں۔ جیو فینسنگ کے ذریعے بھی ملزموں تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ایسے مقدمات میں ملوث ملزمان کا ڈی این اے کرا کے میچنگ کرائی جا رہی ہے۔ آر پی او ذوالفقار حمید نے عوام سے اپیل کی ہے کہ لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو خراب نہ کیا جائے، اس سے تفتیش پر اثر پڑتا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ تفتیش میں ان کی مدد کی جائے تاکہ جلد ملزمان کو گرفتار کر کے سزا دی جائے۔
تازہ ترین