کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنما اور اپوزیشن لیڈر میونسپل کارپوریشن پشین عبدالعلی کاکڑ نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ کونسل پشین کو جمہوری طریقے سے عدم اعتماد پیش کر کے ہٹا سکتے ہیں ۔ یہ بات انہوں نے جمعیت سے تعلق رکھنے والے ڈسٹرکٹ ارکان کلیم اللہ کاکڑ کی سربراہی میں ملنے والے وفد سے گفتگو میں کہی ۔انہوں نے کہا کہ ڈ سٹرکٹ چیئرین کا رویہ بھی ناروا ہے کونسل میں بدعنوانی کا بازار گرم ہے ، تمام فنڈز مبینہ طور پر اقربا ءپروری کی نذر ہو رہے ہیں اور فنڈز کو میرٹ سے ہٹ کر تقسیم کیا گیا ہے، جمعیت کے کونسلروں کو فنڈز نہیں دئیے گئے جلد ہی چیئرمین کونسل کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے گی اور اپنی اکثریت ثابت کرینگے ۔