اسکاٹ لینڈ کے ایک بینک میں نصب اے ٹی ایم مشین کو لوٹنے کی غرض سے ایک چور رات کے اندھیرے میں نکل آیا اور مشین میں آگ لگا کر جلانے کی کوشش کرنے لگا۔
اکاون سالہ چور نے جونہی ماچس کی تیلی جلائی ،زور دار دھماکے سے اْڑتا ہوا دور جاگرا۔واقعے میں چور کا جسم جھلس گیا جس کے بعد اسے طبی امداد کے لیے اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔
سچ ہے برے کام کا انجام برا ہی ہوتا ہے اور یہ کہاوت اس واقعے پر بالکل صادق آتی ہے۔