• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسنی ،لانچ سے ساڑھے تین ارب روپے ما لیت کی کرسٹل،منشیات برآمد

حب ( نامہ نگار) پسنی کے کھلے سمندر میں لانچوں کی چیکنک کے دوران ایک لانچ میں سے 400کلوگرام اعلی کوالٹی کی کرسٹل،منشیات برآمد کرکے پانچ اسمگلروں اور لانچ کوحراست میں لے لیا، پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ سمندر کے راستے بیش قیمت منشیات اسمگل ہو نے کا خد شہ ہے۔ جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر سجاد سکندر رانجھانے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ گذشتہ رات پاکستان کوسٹ گارڈز نے پسنی کے کھلے سمندر میں لانچوں کی چیکنک کے دوران ایک لانچ سے بیش قیمت400کلوگرام اعلی کوالٹی کی کرسٹل،منشیات برآمد کرکے پانچ اسمگلروں اور لانچ کوحراست میں لے لیا ۔خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباًساڑھے تین ارب روپے(32لین ڈالر) کی لگ بھگ ہے۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اس اعلیٰ کارکردگی کو بے حد سراہا۔ جبکہ ایک اور کاروائی میں چیک پوسٹ پر تربت سے گوادرآنیوالی مشکوک کار کی تلاشی کے دوران کار سے پانچ پیکٹ کرسٹل( 300گرام ) برآمدکر گےکاربمعہ چار افراد حراست میں لے لئے گئے،مزید تفتیش جاری ہے۔
تازہ ترین