سانگھڑ (نامہ نگار)سندھ میں میٹھے پانی کی جھیلوں پر بااثر افراد کے قبضے اور ماہی گیروں کو انکے معاشی حقوق سے محروم کرنے کے خلاف فشر فورک فورم کے زیر اہتمام احتجاجی جلوس نکالا گیا۔ اجتجاجی جلوس میں ماہی گیروں اور خواتین کی بھرپور شرکت صوبائی وزیر ماہی پروری جھیلوں پر قبضے میں ملوث ہیں صوبائی وزیر محمد علی ملجانی کی برطرفی کا مطالبہ ماہی گیروں کیا۔ یہ احتجاجی ریلی اللہ والا چوک سے برآمد ہوکر پریس کلب پر اختتام پذیر ہوا جہاں مظاہرین نے احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرے میں خواتین کی ایک بڑی تعداد بھی شریک تھی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوے فشر فورک فورم کے مرکزی صدر محمد علی شاہ نے کہا کہ صوبائی وزیر جھیلوں پر قبضے پر خاموش ہیں ماہی گیروں کی جدوجہد کے ذریعے ان سے ایک جھیل کا قبضہ خالی کرایا گیا ہے ۔