پشاور (خبرنگار)چترال صوبائی اسمبلی سیٹ کی کمی کے خلاف چترالی باشندوں نے پشاورپریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیاجس کی قیادت سابق ممبرقومی اسمبلی مولانا عبد الا کبر چترالی نے کی جبکہ اس موقع پر مولانا عبد الرحمن ، سلیم خان اوردیگرنے کی مظاہرین نے بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے اور اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرہ بازی کر رہے تھے۔مقررین نے کہاکہ مردم شماری 2017 ء میں ضلع چترال کی آبادی کیساتھ ناقابل بیان نانصافی کی گئی ہے ساڑھے تین سے چار لاکھ تک آبادی کو جو بیرون ضلع ملازمت یا مزدوری کےلئے عارضی رہائش پذیر ہیں کا اندراج ضلع چترال میں نہیں ہو االیکشن کمیشن کے فارمولہ سے ضلع چترال کو مستثنیٰ قرار دیا جائے انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیاکہ ضع چترال کیلئے ایک قومی اور دوصوبائی سیٹیں مخصوص جغرافیائی حالات کی بنیاد پر بر قرار رکھی جائیں اس میں کمی کسی بھی صورت ہمارے لئے قابل قبول نہیں ۔